موصل کے جنوب مشرق میں مزید تین علاقے آزاد کرالئے گئے


موصل کے جنوب مشرق میں مزید تین علاقے آزاد کرالئے گئے

عراق سے جنگی ذرائع ابلاغ نے حی الامن، شقق الخضراء اور الکرامهنامی تین علاقوں کو درندہ صفت داعش کی چنگل سے مکمل طور پر آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق جنگ کے ذرائع ابلاغ نے موصل کے جنوب مشرق کے تین اہم علاقے حی الامن، شقق الخضراء اور الکرامه کو دہشت گرد ٹولہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرکے عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ موصل کا پرانا ریڈیو اسٹیشن بھی ان کے قبضے میں آگیا ہے۔

عراقی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کی فضائی کارروائی میں الشمسیات نامی گاؤں میں دہشت گردوں کی 4 بکتربند گاڑیاں تباہ اور ایک اہم سرغنہ ابوانس الشیشانی کو ہلاک کردیا گیا  ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جیسے العلماء، المحاربین، القادسیہ، البکر اور التحریر وغیرہ وہ علاقے ہیں جہاں سے داعش کے ناپاک وجود کو مٹا دیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری