یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے


یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے

یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے ایک نئے فوجی اڈے ''اللموہ'' کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی عوامی رضاکار فورسز اور سرکاری فوج نے آل سعود کے اللموہ نامی فوجی کیمپ کو بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے قاہرہ-1 نامی بیلسٹک میزائل سے سعودی اتحادی فوجی کیمپ پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے اس کیمپ کو چند دن پہلے ہی یمن پر حملوں کو تیز کرنے کی غرض سے بنایا تھا۔

بلیسٹک میزائل قارہر-1 روسی ساخت کا ہے اور یمنی سرکاری فوج نے یمن میں ہی اس کو اپ گریڈ کیا ہے۔

یمن کے خلاف آل سعود کے اتحادی حملوں کے جواب میں یمنی سرکاری فوج نے متعدد بار اس میزائل کا استعمال کرکے سعودی عرب کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور دسیوں ہزار آوارہ ہوگئے ہیں۔

یمن کے 80 فیصد بنیادی ڈھانچے سعودے حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری