کیوبا انقلابی رہنما فیڈل کاسٹرو کیمرے کی آنکھ سے


کیوبا انقلابی رہنما فیڈل کاسٹرو کیمرے کی آنکھ سے

کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسٹرو جنہوں نے تقریبا 50 سال تک ملک پر حکمرانی کی، گزشتہ روز 90 برس کی عمر میں دار فانی کو وداع کہہ گئے ہیں جن کی زندگی سے متعلق نایاب تصاویر قارئین کے پیش خدمت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کیوبا کے سابق صدر اور انقلاب کی علامت سمجھے جانے والے رہنما فیڈل کاسٹرو 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کیوبا کے سرکاری ٹی وی نے سابق صدر فیڈل کاسٹرو کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 50 سال تک ملک پر حکمرانی کرنے والے انقلابی رہنما اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔

فیڈل کاسترو 1959 سے 1976 تک کیوبا کے وزیراعظم رہے اور پھر 1976 سے 2008 تک ملک کے صدر رہے۔ 2006 میں طبیعت کی ناسازی کے بعد وہ عوامی منظر عام سے غائب ہو گئے اور پھر 2008 میں انہوں نے ملک کی باگ دوڑ اپنے بھائی راول کاسٹرو کے سپرد کردی۔

ذیل میں فیڈل کاسٹرو کی تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری