داعش کی جانب سے شمالی حلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال


داعش کی جانب سے شمالی حلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

ترک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے جس کے باقاعدہ ثبوت مل گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد ٹولہ داعش نے شمالی شام میں شامی فوج کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

ترک فوج کے مطابق، کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں شامی فوج کے 22 جوان متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے روس نے بین الاقوامی برادری سے حلب میں استعمال ہونے والے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں تحقیقات کے لئے ماہرین بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مغربی ممالک ہمیشہ سے شامی سرکاری فوج پر کیمیائی ہتھیار استمال کرنے کا الزام دہراتے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری