ایران کے خلاف پابندیوں میں کسی بھی قسم کی توسیع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے


ایران کے خلاف پابندیوں میں کسی بھی قسم کی توسیع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے تہران کے خلاف پابندیوں میں کسی بھی قسم کی توسیع کو ایٹمی معاہدے کے خلاف ورزی قرار دیا اور کہا: ایٹمی معاہدے کے 7 ویں قانون کے 41ویں شق کے تحت کسی بھی قسم کی نئی پابندی پورے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے رکن حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران کا موقف اور رویہ نومنتخب امریکی صدر ڈانالڈ ٹرمپ کے انتخاباتی موقف کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہئے، کہا: ایران کو چاہئے کہ  امریکہ کی اسٹرٹیجک پوزیشن پر نظر رکھے اور اسی بنیاد پر موقف بھی اختیار کرے۔

انہوں نے تہران کے خلاف پابندیوں میں کسی بھی قسم کی نئی توسیع کو ایٹمی معاہدے کے خلاف ورزی قرار دیا اور کہا: ایٹمی معاہدے کے 7 ویں قانون کے 41ویں شق کے تحت کسی بھی قسم کی نئی پابندی پورے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے رکن کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید دس سال کی توسیع کا اعلان امریکہ میں سیاسی قیادت کی منتقلی کے موقع پر کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں تضاد خبریں بھی میڈیا کی جانب سے شائع ہو رہی ہیں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امریکہ کا استعماری نظام مجبور ہے کہ ایرانی شرائط پر اترے، کہا: حقیقت یہ ہے کہ آج کا امریکہ 2001 کے مقابلے میں نہایت کمزور ہو چکا ہے جب سابق صدر بش نے لشکر کشی کی تھی اور اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام ماضی سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے اور یہ ہی امر ہے جس کا امریکی بھی اعتراف کرچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری