آل سعود کے جنگی طیاروں کی مغربی یمن پر 15 منٹ میں 30 بار بمباری


آل سعود کے جنگی طیاروں کی مغربی یمن پر 15 منٹ میں 30 بار بمباری

المیادین نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے ''رأس عیسی'' پر 15 منٹ کے مختصر مدت میں 30 بار بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے جٹ طیاروں نے نہایت وحشیانہ انداز میں مغربی یمن کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز سعودی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے المراوعہ پر بمباری کرکے متعدد نہتے یمنی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، تمام شہدا کے اجساد ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ہیں جن کی شناخت بھی ناممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق، الحدیدہ میں حملوں کے دو گھنٹے بعد سعودی جنگی طیاروں نے دو گھروں کو بھی نشانہ بنایا جس میں 16 افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سعودی اتحادی جنگی طیاروں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

آل سعود کی ڈیڑھ سال سے زائد جاری بمباری سے اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری