ترک سیکورٹی اہلکاروں نے بی بی سی اور وائس آف امریکہ کے نامہ نگاروں کو حراست میں لے لیا


ترک سیکورٹی اہلکاروں نے بی بی سی اور وائس آف امریکہ کے نامہ نگاروں کو حراست میں لے لیا

ترک سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے جنوب مشرق میں دو صحافیوں کو حراست میں لیا ہے جو بی سی سی اور وائس آف امریکہ کے لئے کام کرتے تھے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ایسوسییٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں صحافیوں کے خلاف تازہ ترین کریک ڈاون میں بی بی سی اور وائس آف امریکہ کے لئے کام کرنے والے دو صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بی بی سی ترکی کا کہنا ہے کہ ترک سیکورٹی اہلکاروں نے بی بی سی کے نامہ نگار ''خدیجہ کامر'' کو ''سیروان'' شہر سے گرفتار کیا ہے۔

خدیجہ کامر سیروان شہر میں پیش آنے والے ''معدنی کان'' واقعے کی رپورٹ دینے گئی تھی۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر سیروان کی ایک کان میں 17 نومبر کو حادثہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے 11 افراد آج بھی لاپتہ ہیں۔

وائس آف امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کا نامہ نگار ''خیجان فرقین'' ترکی کے شہر دیار بکر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ نے مزید کہا ہے کہ ترک سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں روان ماہ کے دوران فرانسوی ذرائع ابلاغ کا ایک نامہ نگار کو بھی گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا تھا۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد سے اب تک کئی غیر ملکی خبرساں اداروں کے نامہ نگاروں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ خبر رساں اداروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

ترک حکومت کو ایسے اقدامات کرنے پر یورپ کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری