گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محوس کئے گئے


گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محوس کئے گئے

گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے علاقائی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گلگت بلتستان، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز چین اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کی وجہ سے  لوگ گھروں، دفاتر اور پلازوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں بھی محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.5 اور گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔

یاد رہے کہ 2005 میں آزاد کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے سے ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری