ایل او سی پر صورت حال جلد ٹھیک ہو جائے گی/ میڈیا مثبت کوریج کرے


ایل او سی پر صورت حال جلد ٹھیک ہو جائے گی/ میڈیا مثبت کوریج کرے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے آرمی چیف کی حیثیت سے پہلا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایل او سی پر صورت حال جلد ٹھیک ہو جائے گی تاہم میڈیا مثبت کوریج کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مجھ پر بھاری ذمہ داریاں ہیں  اللہ کے فضل سے ان ذمہ داریوں کو پورا کرونگا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر صورت حال جلد ٹھیک ہو جائے گی تاہم میڈیا مثبت کوریج کرے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھے میڈیا کے ساتھ کی ضرورت ہے، میڈیا مثبت کوریج کرے اور اس میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہییں۔

تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے نئے سربراہ شرکا کےساتھ گھل مل گئے، انہوں نے تقریب کے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، تقریب میں موجود شہید کی والدہ سے ملاقات کی اور بچوں سے ہاتھ ملایا جب کہ اس موقع پر انہوں نے ایک خاتون رپورٹر کے سر پر دست شفقت بھی پھیرا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری