امریکی اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے


امریکی اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے

امریکی صدر مقام واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہیولٹ پیکرڈ کمپنی کے سامنے بڑی تعداد میں امریکیوں نے مظاہرہ کیا اور اس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تمام قراردادوں کو منسوخ کردے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع ہیولٹ پیکرڈ کمپنی (HP) کی عمارت کے سامنے مظاہرے کا انعقاد کیا۔

مظاہرین نے صہیونی مخالف مختلف نعروں کے پلے کارڈ اٹھائے کمپنی سے صہیونی حکومت کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے پلے کارڈ پر مختلف قسم کے اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

پلے کارڈز پر مختلف قسم کے نعرے لکھے تھے؛ "ایچ پی کمپنی کا فلسطینیوں کے حقوق کی وجہ سے بائیکاٹ کیا جائے"، "ایچ پی کمپنی کو ختم کیا جائے"، "کیا کسی میں جرأت ہے کہ فلسطینیوں کی خاطر بائیکاٹ کرے؟"، "اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے" اور "ہم فلسطینیوں کے حقوق کے خواہاں ہیں"۔ 

تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری