زرداری کا نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد وطن واپسی کا ارادہ


زرداری کا نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد وطن واپسی کا ارادہ

سابق صدر آصف زرداری کا نئے آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران نیا عہدہ سنبھالنے پر ان کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ کہنا تھا کہ قوم اور پیپلز پارٹی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ انکی جماعت پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے نمائندے کی خبر کے مطابق، سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے نیا عہدہ سنبھالنے پر جنرل باجوہ کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ پر امن پاکستان کے لئے ان کی جماعت کی جانب سے فوج کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قوم اور پی پی پی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آصف زرداری کے حوالے سے دلچسپ نکتہ یہ ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے قبل ان کا دسمبر میں وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو جو زرداری حکومت کے دور میں ملک کے وزیر قانون رہ چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ 27دسمبر کے بعد زرداری کی وطن واپسی ممکن ہوسکے گی۔ لیکن اب سردار لطیف کھوسہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27دسمبر سے پہلے وطن واپس لوٹیں گے۔

یاد رہے کہ 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری اہم سیاسی اعلانات کرنے کا ارادہ کئے بیٹھے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری