تھائی لینڈ نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو ملک بدر کردیا، پاکستان کے خلاف کانفرنس کرنا چاہتے تھے


تھائی لینڈ نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو ملک بدر کردیا، پاکستان کے خلاف کانفرنس کرنا چاہتے تھے

بھارتی سفارتخانے نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو سیاحتی ویزا پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جمع کیا تھا جن کا مقصد پاکستان مخالف کانفرنس کا انعقاد تھا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ کے حکام نے بروقت کارروائی کرکے پاکستان کے بلوچ علیحدگی پسندوں کی جانب سے پاکستان مخالف کانفرنس کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ان علیحدگی پسندوں کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور بعد ازاں انہیں ملک بدر کردیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بھارتی سفارتخانے نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو سیاحتی ویزا پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جمع کیا تھا۔

انہیں سیاحوں کے روپ میں ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا جہاں انہوں نے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف کانفرنس کرنا تھی۔

تھائی حکام کو بروقت اطلاع ملی اور انہوں نے ہوٹل انتظامیہ کو حکم دیا کہ کانفرنس کی اجازت منسوخ کردے۔

اس کے بعد ان علیحدگی پسندوں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کے بعد ملک بدر کردیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری