متحدہ کے رکن اسمبلی کے سوال پر وفاقی وزیر لاجواب


متحدہ کے رکن اسمبلی کے سوال پر وفاقی وزیر لاجواب

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ ضلع جھنگ سے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں کالعدم تنظیموں کے لوگ حصہ لے رہے ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے پنجاب سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کو حکومت کا ایجنڈا قرار دیا تاہم ان کے اصل سوال کا جواب نہ دے سکا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی پارلیمنٹیرین تکفیری دہشت گردوں کے خلاف وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں بھی کالعدم دہشت گرد گروہوں کی بیخ کنی جلد کی جائے اور نیشنل ایکشن پلان کو پنجاب میں بھی نافذ کیا جائے۔

متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع جھنگ سے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں کالعدم تنظیموں کے لوگ (سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی) حصہ لے رہے ہیں لیکن ایسے لوگوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔

انکا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فوج نے بہت کام کیا۔

اس پر وفاقی وزیر رانا تنویر کا تبصرہ یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نواز لیگی حکومت نے بھی بہت کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پنجاب میں آپریشن نہیں ہورہا۔ پنجاب سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا ایجنڈا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کومبنگ آپریشن کیا جارہا ہے اور آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد پکڑے بھی گئے ہیں۔

تاہم انہوں نے سلمان مجاہد بلوچ کے اصل سوال کا جواب نہیں دیا کہ جھنگ کے ضمنی انتخاب میں کالعدم دہشت گرد گروہ کا فورتھ شیڈولر کیسے حصہ لے رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمینٹرین سید نوید قمر نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں اور اس کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں مزید نقصانات ملک و قوم برداشت نہیں کرسکتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری