اسرائیل کی سرکاری ٹیلی ویژن ہیک!!! اذان کی براہ راست نشریات


اسرائیل کی سرکاری ٹیلی ویژن ہیک!!! اذان کی براہ راست نشریات

نامعلوم ہیکرز نے صہیونی حکومت کی اذان پر پابندی کے رد عمل میں سرکاری ٹیلی ویژن کے دوسرے اور دسویں چینل کو ہیک کر دیا ہے جن سے براہ راست اذان بھی نشر کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نامعلوم ہیکرز نے صہیونی حکومت کی جانب سے اذان پر پابندی کیخلاف بل پاس کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دو اسرائیلی چینلز کو ہیک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صہیونی چینلز پر اذان اس وقت نشر ہونے لگی جب اسرائیلی خبرنامہ نشر کر رہے تھے۔

فلسطینی میڈیا سیل کے مطابق، اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن دیکھنے والے ناظرین اچانک اذان نشر ہونے پر حیران رہ گئے۔

بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن کے دوسرے اور دسویں چینل کو ہیک کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری