پاکستان: عالمی استحکام فلسطینیوں کے حقوق دئے بغیر ناممکن


پاکستان: عالمی استحکام فلسطینیوں کے حقوق دئے بغیر ناممکن

نیویارک میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق دیے بغیر عالمی استحکام ممکن نہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق دیے بغیر عالمی استحکام ممکن نہیں۔

فلسطین کے یوم یکجہتی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطینیوں کو فوری حقوق دیے جائیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دینے کے معاملے کو طول دیا جانا بند ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر کردار ادا نہ کرکے سلامتی کونسل نے اپنی ساکھ متاثر کی ہے۔

اس سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اقوام متحدہ سے خطاب کرنے جارہی ہے۔

اس حوالے سے انھوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری