حلب کے جنوب مغرب میں واقع الشیخ سعید علاقہ آزاد/ دہشتگردوں نے 30 عام شہریوں کو شہید کردیا + نقشہ


حلب کے جنوب مغرب میں واقع الشیخ سعید علاقہ آزاد/ دہشتگردوں نے 30 عام شہریوں کو شہید کردیا + نقشہ

شامی مسلح افواج نے حلب کی آزادی آپریشن جاری رکھتے ہوئے جنوب مغرب میں واقع الشیخ سعید علاقے کو تکفیری دہشتگردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شامی مسلح افواج نے آپریشن کرتے ہوئے جنوب مغربی حلب کے علاقے الشیخ سعید کو آزاد کرالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، الشیخ سعید علاقے کی آزادی کی خبر تکفیری دہشتگردوں کے ساتھ اس علاقے میں شدید جنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ جنگ گزشتہ ہفتے سے تکفیریوں اور شامی افواج کے درمیان جاری تھی۔

الشیخ سعید علاقہ دہشتگردوں کے مضبوط گڑھ کے طور پر مانا جاتا تھا اس لئے شامی فوج کو تکفیریوں کی جانب سے اس علاقے میں زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم شامی فوج کے وسیع پیمانے پر آپریشن کے سبب ان کو شکست کھانا پڑی اور علاقہ ظالموں کی چنگل سے آزاد ہوگیا۔

شامی فوج اور اس کے اتحادی فی الحال العامریہ علاقے کی آزادی کے لئے آپریشن میں مصروف ہیں جس کے ساتھ ساتھ ان کی الشیخ سعید کے نزدیک السکری علاقے کی جانب پیش قدمی بھی جاری ہے۔

دوسری جانب، ایک فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر شامی دہشتگرد عام شہریوں کو ان گزرگاہوں سے عبور کرنے سے روک رہے ہیں جو شامی فوج نے متعین کئے تھے اور دہشتگردوں نے آج صبح 30 سے زائد عام شہریوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، کو شہید کر دیا۔

دہشتگرد عام شہریوں کو انسانی ڈھال بنانے کے پیش نظر حلب کے مشرقی علاقوں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری