آل سعود کے تازہ ترین حملوں میں مزید 4 یمنی شہید


آل سعود کے تازہ ترین حملوں میں مزید 4 یمنی شہید

آل سعود کے جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں مزید کئی یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل سعود اتحادی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے ''مارب'' پر حملہ کرکے 4 نہتے یمنی کو شہید اور مزید 4 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے  وادی حباب میں ایک یمنی شہری کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

جنگی طیاروں کے حملوں میں وادی حباب میں بہت سے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر آل سعود کے اتحادی جنگی طیاروں کے حملے روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور اب تک ہزاروں یمنی خاک وخون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔


 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری