برطانوی وزیراعظم عنقریب بحرین کا دورہ کریں گی


برطانوی وزیراعظم عنقریب بحرین کا دورہ کریں گی

بحرینی مجلس علمائے الوفاق کے ایک رکن نے خبر دی ہے کہ عنقریب برطانوی وزیراعظم تھریسیا مے بحرین کا دورہ کرنے والی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے الوفاق کے رکن شیخ محمد خجستہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بحرین کا دورہ کرنے والی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

شیخ محمد خجستہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں برطانوی سفارت خانے کے مطابق، برطانوی وزیر اعظم اگلے ہفتے 6 اور 7 دسمبر کو بحرین کا دورہ کریں گی۔

برطانوی سفارت کے مطابق، وزیراعظم خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض سے منامہ پہنچ رہی ہیں۔

الوفاق کے رکن شیخ محمد خجستہ کا برطانوی وزیر اعظم کے دورہ بحرین پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانیہ نے بحرینی عوام کے خلاف ہونے والے ظلم و بربرت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور بحرین کے ظالم بادشاہ کی حمایت کر رہا ہے۔

واضح  رہے کہ آل خلیفہ کی جابر حکومت آل سعود کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے  شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ سے ملک میں عدل و انصاف اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت ان کے پر امن مظاہروں کا جواب تشدد کے ذریعے سے دے رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک 150 سے زائد بحرینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری