جھنگ ضمنی انتخاب: کالعدم سپاہ صحابہ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب


جھنگ ضمنی انتخاب: کالعدم سپاہ صحابہ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی حق نواز جھنگوی کا بیٹا مسرور نواز جھنگوی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں 12 ہزار 793 ووٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، غیر سرکاری نتائج کے مطابق، کالعدم سپاہ صحابہ کا حمایت یافتہ مسرور نواز جھنگوی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں 12 ہزار 793 ووٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ مسرور نواز جھنگوی کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے بانی حق نواز کا بیٹا ہے۔

یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ محمد احمد لدھیانوی نے عرصہ پہلے مسرور نواز جھنگوی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ ک ے مطابق، کالعدم گروہ کے حمایت یافتہ امیدوار نے ضمنی انتخاب میں 48 ہزار 562 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے قریبی حریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آزاد ناصر انصاری کو 35 ہزار 469 ووٹ ملے۔

حلقے سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سرفراز ربانی 3 ہزار 671 اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار عارفہ مجید 2 ہزار 821 ووٹ حاصل کرسکیں۔

قبل ازیں حلقے کے 171 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں ہوا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ضمنی انتخاب کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس و رینجرز اہلکاروں کے علاوہ آرمی کے جوان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیے گئے تھے۔

حلقے میں ووٹر کا ٹرن آؤٹ تقریباً 30 فیصد رہا۔

پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی رہنماؤں نے اس ضمنی انتخاب پر بہت کم توجہ دی تھی۔

لیکن دوسری جانب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور چوہدری منظور سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حلقے کا دورہ کرکے ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری