پاک چین کے درمیان فریٹ سروس کا آغاز


پاک چین کے درمیان فریٹ سروس کا آغاز

پاکستان اور چین نے ریل اور سمندر کے ذریعے پہلی فریٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت چین اپنا تجارتی سامان کراچی پورٹ کے ذریعے یورپی ممالک تک پہنچائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان اور چین نے ریل اور سمندر کے ذریعے پہلی فریٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت چین اپنا تجارتی سامان کراچی پورٹ کے ذریعے یورپی ممالک تک پہنچائے گا۔

پاکستان اور چین نے ریل اور سمندری راستے سے براہ راست فریٹ سروس کا آغاز کرتے ہوئے پہلی مال بردارٹرین چین کے جنوب مغربی صوبے یونان سے روانہ ہوئی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، ایک مال بردار ٹرین جس پر 500 ٹن سامان لادا ہوا ہے، یونان صوبے کے دارالحکومت کنمنگ سے ساحلی شہرGuang Zhou کیلئے روانہ ہوئی۔ جہاں سے سامان کو بحری جہاز کے ذریعے کراچی بھیجا جائے گا جس سے نیا روٹ کھل جائیگا۔

پہلے مرحلے میں 500 ٹن کی مختلف اشیا خصوصی ٹرین کے ذریعے لائی جارہی ہیں جنہیں چین کے پورٹ سٹی سے کراچی کی بندرگاہ لایا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی سروس سے چین کے سفری اخراجات 50 فیصد تک کم ہوجائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری