پیوٹن کی نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ تعاون کرنے کی تیاریاں


پیوٹن کی نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ تعاون کرنے کی تیاریاں

روسی صدر نے اپنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ماسکو آئندہ سال نئی امریکی قیادت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرملن محل میں خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ روس آءندہ سال نئی امریکی قیادت کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے وضاحت کی: ماسکو واشنگٹن کے ساتھ عالمی استحکام کے لئے مشترکہ ذمہ داریوں کے پیش نظر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ تعاون کے لئے امیدوار ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو کریمیا تک سڑکوں، پلوں اور ریلوے لائن بچھانے کے درپے ہے جس پر کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

روس نے 2014ء میں کریمیا کو اپنی سرزمین میں شامل کر لیا جس کی وجہ سے ماسکو کو مغربی ممالک کی جانب سے سخت مخالفت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری