نائیجیرین ہائی کورٹ کی جانب سے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم جاری


نائیجیرین ہائی کورٹ کی جانب سے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم جاری

نائیجیریا کے وفاقی ہائی کورٹ نے اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نائیجیریا کے وفاقی ہائی کورٹ نے اس ملک کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی زوجہ کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

اس عدالت نے شیخ زکزکی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت کے قاضی نے حکومت کو 45 دن کا وقت دیا ہے کہ وہ 45 دنوں کے اندر اندر شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو رہا کر کے پولیس کے حوالے کریں تاکہ وہ انہیں کسی پرامن جگہ پر منتقل کریں۔

عدالت نے نائیجیریا کے سکیورٹی ادارے کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زکزکی کی گرفتاری بالکل غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا: شیخ زکزکی کے خلاف پیش کی گئی تمام رپورٹیں بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں اور ان کو مزید پابند سلاسل رکھنا ملک میں بدامنی کا باعث بنے گا اور مزید بے گناہ افراد کی جانیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے گذشتہ سال حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا۔

نائیجیرین فوج کے وحشیانہ حملے میں شیخ ابراہیم زکزکی کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی جبکہ ان کی دوسری آنکھ کی بھی بینائی بہت کمزور ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری