چین کی کوئٹہ - کابل ریلوے لائن بچھانے کے لئے افغان صدر کو سہ فریقی مذکرات کی تجویز


چین کی کوئٹہ - کابل ریلوے لائن بچھانے کے لئے افغان صدر کو سہ فریقی مذکرات کی تجویز

چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے جس میں چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے کوئٹہ کابل ریلوے لائن کی کیلئے سہ فریقی مذاکرات کی تجویز دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے کوئٹہ کابل ریلوے لائن کیلئے سہ فریقی مذاکرات کی تجویز دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق، چینی اسسٹنٹ نے افغان صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ریلوے لائن کے منصوبہ پر پاکستان، چین اور افغانستان کے وفود بات کریں، اکنامک کوریڈور کیلئے افغانستان کی اہم حیثیت ہے۔

جس پر افغان صدر نے چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ترقی کیلئے تمام پڑوسیوں سے گرم جوش تعلقا ت چاہتے ہیں، ریلوے سہ فریقی گروپ میں وسط ایشیا کے دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری