سمندر پار مقیم بحرینیوں نے برطانوی وزیراعظم کو خبردار کیا ہے


سمندر پار مقیم بحرینیوں نے برطانوی وزیراعظم کو خبردار کیا ہے

بیرون ملک مقیم بحرینیوں نے بحرینی عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ آل خلیفہ کے ظلم و بربریت کے خلاف پر امن احتجاج جاری رکھیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندر پار مختلف ممالک میں مقیم بحرینیوں نے برطانوی وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کو بحرینی عوام پر جاری ظلم و تشدد کو جواز فراہم کرنے کی کوشش نہ کرے۔

انہوں نے  بحرین کی عوام سے  پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آل خلیفہ کے ظلم و بربریت کے خلاف پر امن احتجاج جاری رکھیں۔

بیرون ملک مقیم بحرینیوں نے برطانوی وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ الوفاق کے رہنما شیخ علی سلمان سمیت بے گناہ 4000 سے زائد بحرینیوں کی رہائی کی کوشش کرے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ نے بحرین میں ہزاروں لوگوں کو بے جرم و خطا پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔

بحرینیوں کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو آل خلیفہ کی حمایت ترک کرکے اس ملک میں جمہوریت کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ عنقریب برطانوی وزیراعظم تھریسیامے بحرین کا دورہ کرنے والی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ سے ملک میں عدل و انصاف اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت ان کے پرامن مظاہروں کا جواب تشدد کے ذریعے سے دے رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک 150 سے زائد بحرینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری