مکران ساحل پر 10 ہزار ایرانی بحریہ کے اہلکار تعینات


مکران ساحل پر 10 ہزار ایرانی بحریہ کے اہلکار تعینات

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ مکران ساحل کی ترقی اور ایرانی بحری فوج کی طاقت میں اضافہ ایرانی فوج کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک سمندروں کے سواحل پر واقع ہے، شمال اور خیلج فارس میں ہمارے لئے بڑے اہمیت کے حامل سواحل ہیں، جن میں سے ایک مکران کا ساحل ہے جس کے ذریعے سے ایران نے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی روابط قائم کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مکران کے ساحل پر ایرانی بحری فوج کی طاقت بڑھانے اور سواحل کی ترقی میں دلچسپی سے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: ایران کی ترقی مکران کے سواحل پر توجہ دینے میں ہی مضمر ہے۔

سیاری کا کہنا ہے کہ مکران کے سواحل میں ایرانی بحریہ کی طاقت میں اضافے اور  اس ساحل کی ترقی کے لئے 10 ہزار بحری فوج تعینات کردئے گئے ہیں۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ مکران ساحل کو کئی حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہئے جہاں ہر حصے میں ترقی اور طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مکران کے ساحل پر ائرپورٹ، رہائشی مکانات، سمندری جہازوں اور آبدوزوں کے لئے الگ الگ جگہیں مختص ہونے چاہیں جس پر تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے۔

سیاری نے بحیرہ ہند کو ایران کی شہ رگ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران پوری طاقت کے ساتھ بحیرہ ہند میں موجود ہے، ایران نے ہی بحیرہ ہند کی امن و امان کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

سیاری نے مزید کہا: ایرانی بحری فوج کسی بھی ملک کو ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

ایرانی فوج دنیا کی کسی بھی طاقت سے نہیں گھبراتی ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری