محمدجواد ظریف اور اشرف غنی عشائیے میں بھارتی وزیر اعظم کے مہمان + تصاویر


محمدجواد ظریف اور اشرف غنی عشائیے میں بھارتی وزیر اعظم کے مہمان + تصاویر

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف امرتسر میں افغانستان کے حوالےسے ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں اس وقت ہندوستان میں ہیں اور گزشتہ شب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عشائیے میں شرکت کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نے اعلی حکام کو عشائیے پر مدعو کیا تھا اور اس میں خاص بات یہ تھی کہ مودی ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ ایک ہی ٹیبل پر کھانا تناول کررہے تھے۔

 اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئے دلچسپی کا اظہار ہے۔ 

عشائیہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی اور ان سے افغانستان کے ایشوز پر بات ہوئی ہے۔

عبدالباسط نے مزید کہا ہے کہ  پاکستان نے افغانستا ن کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ عشائیہ کے موقع پر سرتاج عزیز نے ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ سرتاج عزیز آج کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری