سفر عشق اربعین حسینی؛ امریکی خاتون نے کربلا میں مذہب حقہ قبول کر لیا + تصاویر


سفر عشق اربعین حسینی؛ امریکی خاتون نے کربلا میں مذہب حقہ قبول کر لیا + تصاویر

امریکی ریاست پورٹ لینڈ اورگون سے تعلق رکھنے والی خاتون شہری وکٹوریہ نے کربلا میں مذہب حقہ قبول کر لیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی ریاست پورٹ لینڈ اورگون سے تعلق رکھنے والی خاتون شہری وکٹوریہ نے کربلا میں مذہب حقہ قبول کر لیا۔

اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے امریکہ سے آنے والی خاتون نے حرم امام حسین علیہ السلام اور مولا عباس علیہ السلام میں حاضری دی۔

علاوہ ازیں عراق کے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات بھی کی۔

مرجع نے اس موقع پر امریکی خاتون شہری کو مذہب حقہ قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وکٹوریہ صبا کا تسنیم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ذوات مقدسہ کا کرم ہے کہ انہیں حق و سچ کا رستہ دکھائی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون جنت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتی ہیں، اور زندگی بھر ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری