مشہد-پاکستان مشترکہ چیمبر آف کامرس کی تشکیل کو اولین ترجیح دیتے ہیں


مشہد-پاکستان مشترکہ چیمبر آف کامرس کی تشکیل کو اولین ترجیح دیتے ہیں

ڈپٹی چیئرمین چیمبر آف کامرس مشہد کا پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاک ایران کے درمیان تشکیل ہونے والے مشہد-پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈپٹی چیئرمین چیمبر آف کامرس مشہد محمد رضا توکلی زادہ نے پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا: پاک ایران کے گزشتہ سے تعلقات بالخصوص ایران کے خراسان صوبے کے ساتھ نہایت بہتر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ روابط دو قوموں کے درمیان مزید پایدار رہیں۔

مشہد چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی چیئرمین کا مزید کہنا تھا: پاکستان میں موجود پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس کے پیش نظر، مشہد- پاکستان چیمبر آف کامرس کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور تہران کو بھی تجویز دیتے ہیں کہ اسی طرح کے اقدامات کرے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید ترقی دی جا سکے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے پیٹرن چیف محمد اعجاز الحق کا اس بیان کے ساتھ کہ آخر کار اس چیمبر کی تاسیس کر دی گئی، کہنا تھا کہ مشہد پاکستان چیمبر آف کامرس کی تشکیل کا اصل مقصد پاک ایران کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے کیونکہ پاکستانی عوام ہمیشہ سے ایرانیوں کو چاہتے آرہے ہیں اور اس کے علاوہ جس طرح کہ کہا جاتا ہے کہ آپ دوست تو بدل سکتے ہیں لیکن ہمسائے کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ہمارا اصل آئیڈیا تجارت کو فروغ دینا ہے، کہا: پاک ایران مشترکہ چیمبر 6 ماہ قبل تشکیل ہوا تھا اور امید ہے کہ اس کے بعد ہم زیادہ سے زیادہ دورے کرتے رہیں گے کیانکہ ہمارا عزم ہے کہ تجارت کو پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھائیں تاکہ دونوں ملکوں کے تجار کی سرگرمیاں دوستی اور دلچسپیوں کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ ہوں۔

  اعجاز الحق نے کہا: ہماری کوشش ہے کہ مشہد اور تہران میں پاکستانی نمائش کا انعواد کریں اور امید ہے کہ اس سلسلے میں مشہد اور تہران بھی پاکستان میں نمائش کے انعقاد میں بھرپور تعاون کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری