عراقی صوبے صلاح الدین میں حشد الشعبی نے داعش کے حملے کو پسپا کردیا


عراقی صوبے صلاح الدین میں حشد الشعبی نے داعش کے حملے کو پسپا کردیا

عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے شفق نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حشد الشعبی سے متعلق ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز داعشی درندہ صفت دہشت گردوں نے صلاح الدین صوبے کے علاقے ''الحراریات'' اور ''مکحول''  کے پہاڑوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کو حشد الشعبی کے جوانوں نے پسپا کردیا اور دہشت گردوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 20 سے زائد دہشت گرد ہلاک جبکہ اکثر فرار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی موصل شہر کے مغرب کی جانب سے مسلسل کاروائیوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں اور اس ملک کی عوام جلد ہی اس شہر کی آزادی کی نوید سنیں گے۔ 


 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری