خیبر ایجنسی؛ پاک فضائیہ کی کاروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک


خیبر ایجنسی؛ پاک فضائیہ کی کاروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی کارروائی کے دوران 12 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں جاری ہیں۔

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے دوران 12 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، فضائی کارروائی افغانستان کی سرحد کے قریب قبائلی علاقے کوکیخیل کی وادی راجگال میں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کا حکم راجگال کے گھنے جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دیا گیا۔

فضائی کارروائی کے دوران پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا۔

واضح رہے کہ دو کالعدم دہشت گرد تنظیموں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر اسلام نے، باڑہ سے فرار اختیار کرنے کے بعد راجگال اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اپنے ٹھکانے اور تربیتی کیمپس قائم کر رکھے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری