داعش نے قرآن پاک میں بم رکھنا شروع کردیا


داعش نے قرآن پاک میں بم رکھنا شروع کردیا

دہشت گرد ٹولہ داعش نے عراقی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے قرآنی نسخوں میں بم رکھنا شروع کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، موصل سے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ درندہ صفت داعش نے عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیش قدمی روکنے کے لئے قرآن پاک کی بے حرمتی شروع کردی ہے اور سینکڑوں ایسے قرآنی نسخوں کا انشکاف ہوا ہے کہ جس میں باقاعدہ طور پر بم رکھے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے موصل کے مضافاتی گاؤں کنعوس میں متعدد قرآنی نسخوں میں بم نصب کرکے گلی کوچوں  اور گھروں کے دروازوں  پر رکھ دیا تھا  تاکہ عراقی فوجی جوان قرآن سمجھ کر اٹھا لیں اور دھماکے سے اڑیں۔

جنگی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے سینکڑوں ایسے بم ناکارہ بنائے ہیں جو قرآنی نسخوں میں رکھے گئے تھے۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ قرآنی نسخوں میں بم رکھنا دہشت گردوں کا معمول بن چکا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی کئی جگہوں پر اس قسم کی کفر آمیز حرکتیں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ درندہ صفت داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ٹولہ دراصل امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار ہے جو دین مبین اسلام کو بدنام کرنے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کرتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری