روسی نمائندے نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان پر الزامات کو غیر ضروری قرار دیا


روسی نمائندے نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان پر الزامات کو غیر ضروری قرار دیا

بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک روسی مندوب ضمیر کابلوف نے پاکستان پر الزامات لگانے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز کا خطاب نہایت تعمیری اور دوستانہ تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک روسی مندوب ضمیر کابلوف نے پاکستان پر الزامات لگانے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز کی تقریر بہت تعمیری اور دوستانہ تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، بھارت کے شہر امرتسر میں افغانستان سے متعلق ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیاں کی گئیں جس پر روسی نمائندہ ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے تاہم بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیئے تھی۔

روسی نمائندے نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی تقریر کو بہت تعمیری اور دستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر تنقید کرنا غلط تھا، الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے، ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے اس لئے کانفرنس کا ایجنڈا ہائی جیک نہیں ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے شرکاء دوست اور حمایتی ہیں جب کہ روس خطے میں ہر ایک سے بہتر تعلقات کے لئے کام کر رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری