موصل میں داعشی ذرائع ابلاغ کے مرکز کا انکشاف اور المضیف علاقہ آزاد


موصل میں داعشی ذرائع ابلاغ کے مرکز کا انکشاف اور المضیف علاقہ آزاد

موصل کے جنوب میں عراقی وفاقی پولیس نے داعشی ذرائع ابلاغ کے مرکز پر قبضہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پولیس نے موصل کے جنوب میں داعشی ذرائع ابلاغ کے مرکز کا انکشاف کیا ہے جس میں میڈیا سے متعلق جدید ترین اشیاء رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق داعشی ذرائع ابلاغ کے مرکز کو موصل کے جنوبی علاقے حمام العلیل میں دریافت کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مرکز سے جدید قسم کے کیمرے، ویڈیوز اور مختلف قسم کی دستاویزات ملے ہیں جس سے عراقی پولیس نے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج کی تازہ ترین کارروائی میں موصل کے مضافاتی گاؤں المضیف کو داعش کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے اور متعدد داعشی درندوں کو ہلاک کرکے بہت سارا جنگی سازوسامان ضبط کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری