نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور آپریشن ضرب عضب مقاصد کے اصول تک جاری رہے گا


نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور آپریشن ضرب عضب مقاصد کے اصول تک جاری رہے گا

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف نے الگ الگ ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی، سرحدی سلامتی اور افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف قمر نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے پہلی ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، صدر ممنون حسین نے قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع اور مضبوط ہو گا۔

دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ ملک میں قیام امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآ مد اور آپریشن ضرب عضب کو مقاصد کے اصول تک جاری رکھا جائے۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی قومی سلامتی پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دہشتگردی کے روک تھام اور آپریشن ضرب عضب کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا فوج کے پیشہ وارانہ امور، سرحدی سلامتی اور کنٹرول لائن کے معاملے پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے وزیر اعظم کو بلوچستان کی سیکورٹی اور کنٹرول لائن کے مسائل سے آگاہ کیا اور ملک کی سلامتی کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک افواج عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری