لاوروف: مشرقی حلب میں باقی رہنے والے مخالفین کے ساتھ بھی دہشتگردوں جیسے نمٹا جائے گا


لاوروف: مشرقی حلب میں باقی رہنے والے مخالفین کے ساتھ بھی دہشتگردوں جیسے نمٹا جائے گا

روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مخالفین حلب کے مشرق کو ترک نہ کریں تو ان کے ساتھ بھی دہشتگردوں کی مانند نمٹا جائیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ حلب میں اقوام متحدی کی جانب سے جنگ بندی کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے جس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نظر نہیں آرہا۔

روسی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ مخالفین کے کسی بھی گروہ کے ساتھ مشرقی حلب کو ترک نہ کرنے کی صورت میں دہشتگردوں کی مانند نمٹا جائیگا۔

لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو حلب کو ترک نہ کرنے والے مخالفین کے مقابلے میں شامی فوج کی مکمل حمایت کریگا۔

انہوں نے حلب سے دہشتگردوں کے انخلاء کے بارے میں روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی بھی خبر دی ہے۔

شامی فوج کی تیز ترین پیش قدمی کے پیش نظر حلب شہر میں دہشتگردوں کا گھیرہ روز بروز تنگ ہوتا جا رہا ہے اور اس مسئلے کی وجہ سے ان کے حامیوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ دہشتگرد گروہ مشرقی حلب سے عام شہریوں کے انخلاء میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری