آل سعود کے امریکی طرز کے حملے؛ نامعلوم کشتی پر فضائی بربریت سے 6 پاکستانی شہید، 6 لاپتہ


آل سعود کے امریکی طرز کے حملے؛ نامعلوم کشتی پر فضائی بربریت سے 6 پاکستانی شہید، 6 لاپتہ

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے سعودی جٹ طیاروں کی بمباری سے 6 پاکستانی ملاحوں کی شہادت کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ سعودی طیاروں پاکستانی کشتی کو یمنیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والی کشتی سمجھ کر نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ بھی افغانستان، عراق اور شام میں اسی طرز کے غلطی سے حملے کرتا رہتا ہے جن میں ابھی تک سینکڑوں بے گناہ مسلمان شہید کئے جا چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سعودی عرب کے جیٹ طیاروں کی یمن کے ساحل کے قریب کشتی پر بمباری سے 6 پاکستانی ملاح شہید ہوگئے ہیں۔

ڈیلی پاکستان نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کشتی پر 12 پاکستانی ملاح سوار تھے جن میں سے 6 لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں مکھہ کے ساحل پر پاکستانی کشتی کو نشانہ بنایا جس میں 12پاکستانی ملاح سوار تھے۔

دوسری جانب، دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی طیاروں نے یمنیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والی کشتی سمجھ کر اس کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کشتی مکمل طور پر تباہ اور چھ ملاحوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اس ضمن میں سعودی اتحادی افواج یا سعودی عرب کا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

یادرہے کہ مارچ 2015ء سے آل سعود کی قیادت میں بعض عرب ممالک کی نام نہاد اتحادی افواج یمنیوں کیخلاف فوجی کارروائی میں مصروف ہیں جبکہ یمنی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق، اب تک سعودی بربریت میں 11400 سویلین شہری شہید کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ بھی افغانستان، عراق اور شام میں اسی طرز کے غلطی سے حملے کرتا رہتا ہے جن میں ابھی تک سینکڑوں بے گناہ مسلمان شہید کئے جا چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری