پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ میں باضابطہ رابطوں کا آغازجنوری سے ہوگا


پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ میں باضابطہ رابطوں کا آغازجنوری سے ہوگا

پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر باضابطہ رابطوں کا آغاز آئندہ برس جنوری کے وسط یا آخری ہفتے سے شروع ہو گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان اور نئی امریکی  انتظامیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر باضابطہ رابطوں کا آغاز آئندہ برس جنوری کے وسط  یا آخری ہفتے سے شروع ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، نئی امریکی حکومت کے اہم حکام نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا اہم سفارتی پیغام بھی وفاقی حکومت کے اہم حلقوں کو دیا ہے۔

ان دوطرفہ مذاکرات کے حوالے سے  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی جو گزشتہ روز امریکہ کے دورے پر گئے ہیں، نئی امریکی انتظامیہ کے اہم حکام سے رابطے میں ہیں۔

وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی پاکستان اور نئی امریکی حکومت کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانے کیلیے اہم سفارتی مشن  کے تحت نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں سے رابطے میں ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری