سعودی عرب؛ ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت


سعودی عرب؛ ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت

العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔

العربیہ کے مطابق، سعودی عدالت نے اسی طرح مزید 15 افراد کو 6 ماہ سے 25 سال تک قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دو افراد کو بری کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے 2013ء میں دعویٰ کیا تھا کہ مارچ اور مئی کے مہینوں میں ایران کے لئے جاسوسی کرنے والے ایک گروہ کی شناخت کی تھی جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 28 بتائی گئی ہے۔

ان افراد میں سے 24 افراد سعودی شہری ہیں جن میں سے ایک کا تعلق کسی یونیورسٹی اور ایک کا کسی بینک سے ہے۔

ان میں سے چار افراد کا تعلق لبنان، ترکی اور ایرانی بتایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جو مختلف مسئلوں بالخصوص شام اور عراق میں بدترین شکست کھا چکا ہے، کا ایسے اقدامات سے مقصد  ایران کے خلاف میڈیا جنگ اور عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری