سی پیک منصوبے میں ایران سمیت بہت سے ممالک کو دلچسپی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف


سی پیک منصوبے میں ایران سمیت بہت سے ممالک کو دلچسپی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بیان کے ساتھ کہ عالمی میڈیا کے پیدا کردہ منفی تاثر کے برعکس پاکستان ایک پرامن ملک ہے، کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو افغانستان میں نیٹو کے 16 ممالک مل کر بھی حاصل نہ کرسکے جبکہ سی پیک منصوبے میں ایران سمیت مختلف ممالک کی دلچسپی اس بات کی واضح ثبوت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کے پیدا کردہ منفی تاثر کے برعکس پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو افغانستان میں نیٹو کے 16 ممالک مل کر بھی حاصل نہ کرسکے۔

منگل کو اسلام آباد میں پاک اٹلی تجارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو افغانستان میں نیٹو کے 16 ممالک نے بھی حاصل نہیں کیں۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے علاوہ توانائی بحران کی شدت بھی ختم کردی گئی ہے۔ پاکستان میں تجارت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کا پسندیدہ ملک ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سی پیک میں وسطی ایشیائی ریاستیں، ترکمانستان اور ایران جیسے ممالک نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، یہ منصوبہ خطے کی مارکیٹوں اور پوری دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی کے ساتھ ہمارے پرانے اور دیرینہ تعلقات ہیں، اٹلی نے ہماری دفاعی ضروریات میں ہمیشہ تعاون کیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اٹلی کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری