حلب سے سینکڑوں دہشت گرد اہل خانہ کے ہمراہ فرار کرگئے


حلب سے سینکڑوں دہشت گرد اہل خانہ کے ہمراہ فرار کرگئے

سینکڑوں داعشی دہشت گردوں نے ہھتیار ڈال کر خود کو شامی فوج کے حوالے کر دیا ہے اور اہل خانہ سمیت حلب کے مضافاتی علاقوں سے نکل رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنیکڑوں داعشی درندہ صفت دہشت گرد اب شامی فوج کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں اور اہل خانہ کے ہمراہ حلب کے مضافاتی علاقوں سے فرار کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے منگل کے روز مشرقی حلب کے محلے ''الشعار'' کو داعشی دہشت گردوں کی چنگل سے مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے نہایت تیزی کے ساتھ اب تک حلب شہر کے 60 فیصد سے زائد حصے پر قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں پر وحشت طاری ہوچکی ہے اور اپنے لئے پناہ گاہوں کی تلاش میں در بدر پھر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری