پاکستانی بیٹی بم ڈسپوزل یونٹ کا حصہ بننے والی پہلی ایشیائی خاتون


پاکستانی بیٹی بم ڈسپوزل یونٹ کا حصہ بننے والی پہلی ایشیائی خاتون

دہشت گردی سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا کی پولیس اہلکار رافعہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی اور ایشیائی خاتون بن گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، دہشت گردی سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا کی پولیس اہلکار رافعہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی اورایشیائی خاتون بن گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، 7 سال قبل پولیس فورس جوائن کرنے والی 29 سالہ رافعہ بم ڈسپوزل یونٹ میں 15 روز کی ٹریننگ کے بعد باقاعدہ بم ڈسپوزل کا کام شروع کریں گی۔

31 اہلکاروں کے ہمراہ خاتون اہلکار کو نوشہرہ کے اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ میں بموں کی اقسام، شناخت اور ناکارہ بنانے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے باہمت پولیس کانسٹیبل رافعہ نے کہا کہ جس دن وہ پولیس فورس جوائن کررہی تھیں اس دن بھی سیشن کورٹ کے نزدیک دھماکا ہوا تھا، اس دھماکے نے بھی ان کے حوصلے کو پست نہیں بلکہ بلند کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری