پی آئی اے کا طیارہ پی کے661 ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ + تصاویر و مسافرین کی فہرست


پی آئی اے کا طیارہ پی کے661 ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ + تصاویر و مسافرین کی فہرست

چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے طیارے کے ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

یہ طیارہ چترال ایئرہورٹ سے تین بجکر پچاس منٹ پر اڑا تھا.

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چاربجکر چالیس منٹ پر اترنا تھا۔ فلائٹ پی کے 661 کا کنٹرول ٹاور دے رابطہ چار بجکرچالیس منٹ پر منقطع ہوگیا تھا۔

طیارہ حویلیاں چھاؤنی کے نواحی پہاڑی و جنگلی علاقے میں گرکر تباہ ہوا ہے. فوجی دستے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔ تاہم علاقے کی صورتحال اور سورج غروب ہونے کے باعث اندھیرے میں امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہورہا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق اس طیارے میں چالیس مسافر سوار تھے۔

اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس طیارے میں سابق گلوکار جنید جمشید بھیبھی سوار تھے۔

سابق گلوکار اور موجودہ نعت خواں جنید جمشید تبلیغی دورے پر گئے تھے۔

ان کے بھائی ہمایوں نے بتایا ہے کہ انہیں کوئی تفصیل معلوم نہیں۔ انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ گئے تھے اور خاندان کا کوئی فرد ان کے ساتھ نہیں تھا۔ البتہ ان کے خاندان کے افراد کی ٹیم  ہری پور کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوچکی ہے۔

اس طیارے کے مسافرین میں چترال کے ڈپٹی کمشنر، ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی شامل تھے۔ مسافروں کے علاوہ طیارے کا عملہ چھ افراد پر مشتمل تھا۔

اس طیارے کے مسافروں کی فہرست میں تین غیرملکیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ انجن میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ امدادی ٹیموں نے بدقسمت طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر اسد علی نے بتایا ہے کہ بذریعہ سڑک ان کی امدادی ٹیم جو ستر افراد پر مشتمل ہے وہ جائے حادثہ پر گئی ہیں۔ ہری پور اسپتال سے اسکا ایک گھنٹے کا فاصلہ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری