آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز کی ملاقات


آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز نے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز نے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی میں واقع پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف سے برطانوی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمر نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششوں کی تعریف بھی کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری