موصل آپریشن جاری، مزید 64 داعشی درندے ہلاک


موصل آپریشن جاری، مزید 64 داعشی درندے ہلاک

موصل میں داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عراقی جنگی طیاروں نے 64 داعشی خونخوار درندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی جہازوں نے کارروائی کرکے مغربی موصل میں 42 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوائی حملوں میں داعش سے متعلق کئی بکتربند گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

تلعفر کے مضافات میں بھی عراقی جنگی طیاروں کی بمباری میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ جنوبی موصل میں عراقی ائر فورس کے حملوں میں 12 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔

چند روز قبل عراقی فوج کی کارروائی میں موصل کے مضافاتی گاؤں المضیف کو داعش کی چنگل سے آزاد اور متعدد داعشی درندوں کو ہلاک کرکے بہت سارا جنگی سازوسامان ضبط کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری