امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کا افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ


امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کا افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر ایسی حالت میں غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت افغانستان پہنچ گئے کہ امریکی صدر اوباما نے اس ملک میں 2016ء کے بعد بھی اضافی فوجی تعینات رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی امریکہی صدر براک اوباما نے افغانستان میں 2016ء کے اختتام کے بعد بھی 8400 امریکی فوجی تعینات رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل اعلان کردہ منصوبے کے تحت افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کو کم کر کے 2016ء کے اختتام تک 5500 کرنا تھا۔

صدر اوباما کی طرف سے افغانستان میں 2016ء کے بعد بھی اضافی فوجی تعینات رکھنے کے اعلان کے بعد وزیر دفاع ایش کارٹر امریکہ کے دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہوں نے افغانستان کا دورہ کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری