کراچی میں کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور طالبان کے مزید چھ دہشت گردوں گرفتار


کراچی میں کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور طالبان کے مزید چھ دہشت گردوں گرفتار

کراچی میں کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور طالبان کے چھ مزید دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایس ایچ او ایف بی انڈسٹرل ایریا نے بتایا ہے کہ علاقے کے قبرستان سے کالعدم لشکر جھنگوی کا عظمت اللّه گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک ایس ایم جی۔ 20 راونڈ اور ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ہوئے ہیں۔ ان کے قبضے سے پانچ کلاشنکوف، دستی بم، بارود اور دیگر اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔

دوسری جانب منگھوپیر سلطان آباد میں کالعدم تحریک طالبان کی وال چاکنگ کے بعد رینجرز نے منگھوپیر کے مختلف علاقوں بالخصوص سلطان آباد کے ارد گرد راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان کی وال چاکنگ کے بعد اہل علاقہ خوف و ہراس کا شکار تھے۔

رینجرز کے گشت اور سنیپ چیکنگ سے علاقہ مکینوں کے خوف میں کمی ہوئی ہے۔

رینجرز کی منگھوپیر آنے اور جانے والے افراد کی سخت تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری