بوکو حرام کے خود کش حملے میں 30 شہید 57 زخمی


بوکو حرام کے خود کش حملے میں 30 شہید 57 زخمی

نائیجیریا میں تکفیری دہشت گرد، بوکوحرام کے تازہ ترین دہشت گردانہ حملے میں 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تکفیری دہشت گرد ٹولہ بوکوحرام نے نائیجیریا کے شمالی  شہر ماڈا کالی میں خود کش حملہ کرکے 30 افراد کو شہید اور 57 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بوکوحرام ایک تکفیری کالعدم تنظیم ہے کہ جو نائجیریا کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ اور خون ریز کارروائیوں میں ملوث ہے۔

بوکوحرام نے داعش کی بیعت کی ہے اور اس ملک کے سنی شیعہ مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔

بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور اس گروہ کے حکومتی جنگ کے باعث اب تک نائیجیریا میں ہزاروں لوگ شہید اور 2.6 میلین شہری آوارہ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ نائیجیریا کی حکومت  بوکوحرام کو لگام دینے کے بجائے عاشقان امام حسین علیہ السلام کے خلاف کارروائی کرتی نظر آتی ہے۔

نائجیریا کی فوج نے گذشتہ سال حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری