امریکہ داعش سے لڑنے کیلئے مزید فوجی شام بھیجے گا، ایشٹن کارٹر


امریکہ داعش سے لڑنے کیلئے مزید فوجی شام بھیجے گا، ایشٹن کارٹر

امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ امریکہ دو سو مزید فوجی شام بھیجے گا تاکہ دہشگرد گروہ داعش کو رقہ سے نکال باہر کیا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ہفتے کو بحرین میں مشرقِ وسطیٰ کی سکیورٹی کے بارے میں منامہ مذاکرات کانفرنس کے موقعے پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ ان دو سو افراد میں خصوصی تربیت کار، بم ٹھکانے لگانے والے ماہرین شامل ہوں گے اور یہ ان تین سو امریکی اہلکاروں کے علاوہ ہیں جو پہلے ہی سے شام میں موجود ہیں۔

یہ خصوصی تربیت یافتہ اہلکار مقامی باصلاحیت فورسز کو داعش کے خلاف منظم ہونے، تربیت حاصل کرنے اور سامان فراہم کرنے کا کام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پہلا کام داعش کے سرطان کی بنیادی رسولی کا خاتمہ ہے جو شام اور عراق میں موجود ہے، کیوں کہ جتنی جلد ہم اس گروہ کے وحشیانہ نظریات پر قائم اسلامی ریاست کے حقائق اور تصور کر ختم کریں گے، اتنی ہی جلدی ہم سب محفوظ ہو سکیں گے۔

ایش کارٹر نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ ہفتے اس تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

انھوں نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کے سب سے بڑے حامی روس نے محض خانہ جنگی کو ہوا دی ہے جس سے شامی عوام کی تکالیف کی طوالت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ شام جنگ میں بشار الاسد کو روس، ایران اور بعض شیعہ جنگجو دھڑوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ بیشتر عرب ممالک، ترکی، اور امریکہ ان کے خلاف داعش کے حمایتی ہیں اور داعش کے خلاف لڑنے کے جھوٹے پروپیگنڈے  میں مصروف ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری