ایبٹ آباد میں ایکسین واپڈا اور چارسدہ میں ڈی ایس پی کی تکفیریوں کے ہاتھوں شہادت


ایبٹ آباد میں ایکسین واپڈا اور چارسدہ میں ڈی ایس پی کی تکفیریوں کے ہاتھوں شہادت

پاکستان کے سرحدی علاقے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایکسین واپڈا اور چارسدہ روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈی ایس پی ریاض الاسلام تکفیریوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایکسین واپڈا ایبٹ آباد یوسف حسین طوری تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ شہید ہو گئے ہیں۔

ایکسین واپڈا ایبٹ آباد کا تعلق پاکستان کے سرحدی علاقے پاراچنار کرم ایجنسی سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق، ایکسین واپڈا ایبٹ آباد میں گاڑی پارک کر کے گھر جا رھے تھے کہ گلی میں چھپے دہشت گردوں نے شہید کر دیا۔

جبکہ دوسری جانب، چارسدہ روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈی ایس پی ریاض الاسلام شہید ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر مدینہ کالونی کے قریب ڈی ایس پی ریاض الاسلام نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو تھوڑے فاصلے پر گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ریاض الاسلام سی ٹی ڈی میں تعینات تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے جب تک حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  دہشتگردوں کے اصل آقاؤں کو بے نقاب کر کے عوام کے سامنے حقیقت سامنے نہیں لاتے اس وقت تک پاکستانی قوم اعلیٰ سرکاری عسکری افسران، بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کی لاشیں اٹھاتی رہے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری