دہشت گرد ٹولہ داعش کی ''تدمر'' شہر سے پسپائی


دہشت گرد ٹولہ داعش کی ''تدمر'' شہر سے پسپائی

شامی شہر تدمر سے داعشی دہشت گرد،شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسز کے حملوں کے بعد پسپا ہو کر فرار کرگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تدمر شہر کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج کی بمباری اور حملوں کی وجہ سے دہشت گردوں نے پسپائی اختیارکی ہے۔

داعشی درندہ صفت دہشت گرد ''تدمر'' شہرمیں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے اور شامی فوج کی بروقت کارروائی کی وجہ سے دوبارہ شہر چھوڑ کر مضافاتی علاقوں کی طرف فرار کر گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے فوج کے حملوں سے بچنے کے لئے دہشت گرد ''البساتین'' نامی علاقے کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔

شام میں سرگرم حقوق انسانی کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد تدمر شہر میں مختلف سمتوں سے داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

دوسری طرف شامی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی اور دہشت گرد پسپا ہوکر فرارکرگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تدمر شہر میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں طرفین کو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے شامی فوج نے تدمر شہر کو مارچ کے مہینے میں دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری